مصری سفیر نے کہا کہ مصر اورپاکستان کے اہم امور پر موقف یکساں ہیں۔

صدرکامصراورپاکستان کےدرمیان وسیع رابطوں کی ضرورت پر زور
25 اگست 2015 (17:51)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کو خطے اور اسلامی دنیا کا اہم ملک سمجھتا ہے۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں مصر کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے گفتگو کررہے تھے۔  صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان وسیع عوامی رابطوں اور ثقافتی وتجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید توسیع دی جاسکے۔  انہوں نے سبکدوش سفیر کی تعزیتی مشنوں کے سربراہان کے ڈین کے طورپر پاکستان کے افریقی ملکوں سے تعلقات کو فروغ دینے کے کردارکو سراہا۔

مصری سفیر SAID HINDAM نے کہا کہ مصر اورپاکستان کے اہم امور پر موقف یکساں ہیں اور دونوں اقوام متحدہ ، او آئی سی ، ڈی ایٹ اور دیگر عالمی فورمز پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔  سفیر نے کہاکہ مصر نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

دریں اثناء ممتاز صنعتکار قیصر احمد شیخ اورمعروف مذہبی دانشور مولانا رحمت اﷲ نے آج اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔  انہوں نے صدر کو اپنے ضلع کے مسائل سے آگاہ کیا۔  صدر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور چنیوٹ کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیںگے۔


صدر نے اسلام آباد میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریٹائرڈ میجرجنرل مسعود الرحمان کیانی کے زیر قیادت ایک اور وفد سے باتیں کرتے ہوئے امراض قلب سے متعلق صحت عامہ کی خدمات کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔


انہوں نے عوام میں امراض قلب سے متعدد آگاہی پیدا کرنے اور عارضہ قلب کے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے لوگوں کی تربیت کرنے پر زوردیا تاکہ مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔