نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جو کامیابی سے جاری ہے۔

ایشیا میں امن و استحکام کیلئے اقوام متحدہ کے منشور کا احترام ضروری ہے:وزیراعظم
25 اگست 2015 (20:41)
0

آستانہ ٹائمز میں شائع ایک تفصیلی انٹرویو میں وزیراعظم نے زوردیا کہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرکے دونوں فریقوں کو تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایشیا میں امن ، استحکام اور سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرنا ضروری ہے۔  وزیراعظم نے 18-2017 کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل نشست پر انتخاب کیلئے قازخستان کی بحیثیت امیدوار حمایت کی۔  ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ہم پاک چین اقتصادی راہداری کو علاقائی رابطے کے ہدف کو حا صل کرنے کا ذریعہ اورتمام خطے کیلئے ترقی کا موقع سمجھتے ہیں جو سب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

افغان امن اور مفاہمتی عمل کے بارے میں نوازشریف نے کہاکہ وہ افغانوں کی قیادت میں افغانوں کے امن اور مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔  ایک اور سوال پروزیراعظم نے کہاکہ ہم نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کہیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔