چینی نائب وزیراعظم نےعوامی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے
25 اگست 2015 (20:32)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے منگل کو بیجنگ میں چین کے نائب وزیراعظم ZHANG GOALI سے ملاقات کی۔

چین کے نائب وزیراعظم نے کہاکہ چین اس وقت دوسرے شعبوں کے علاوہ توانائی، ٹرانسپورٹ ، بنیادی ڈھانچے اورصحت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔  انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان نہ صرف چین بلکہ دنیا کے ساٹھ ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرسکے گا۔

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے چین کے نائب وزیراعظم کویقین دلایاکہ پاکستان کی قیادت اورعوام چینی قیادت کی جانب سے تاریخی مالیاتی پیکج کے ذریعے کئے گئے اعتماد پرپورا اترے گی۔