مسلم لیگ(ن) نے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن ارکان کے مستعفی ہونے کامطالبہ مستردکردیا
25 اگست 2015 (20:22)
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مستردکردیا ہے۔

دانیال عزیز ، ڈاکٹر فضل چوہدری اور مائزہ حمید نے منگل کی شام اسلام آباد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی کمیشن کے فیصلے کے بعد قومی اداروں کوبدنام کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔  انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بارے میں چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم سب سے بڑے فورم کے سامنے اپنے دھاندلی کے الزامات کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تیس ارب روپے کے ہائیڈل فنڈ کے غیرقانونی استعمال کے بارے میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے انہوں نے اس بارے میں تحریک انصاف سے جواب بھی مانگا ہے ۔