ڈیپارنمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پانچ ارب روپے کے اضافے کو سراہا۔

برطانیہ کا پاکستان میں سماجی شعبے کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم
25 اگست 2015 (20:15)
0

برطانیہ نے پاکستان میں سماجی شعبے کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

اس عزم کا اظہار منگل کے روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اور ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل Developmant کے کنٹری ڈائریکٹر رچرڈ مانٹگمری کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے دوران کیاگیا ۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ انٹرنیشنل Development کے وزیر DESMOND SWAYNE کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان کے اقتصادی تعاون کے پروگراموں میں برطانیہ نے گہری دلچسپی لی ہے ۔
ڈیپارنمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پانچ ارب روپے کے اضافے کو سراہا۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت نے ملکی حالات معمول پر لانے کاپختہ عزم کررکھا ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف جاری آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔