وزیر مملکت نے کہا کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کو بجلی کی چوری کے باعث ہرماہ ایک ارب پندرہ کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔

حکومت سال کے آخر تک21000 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے گی:عابد شیرعلی
25 اگست 2015 (18:57)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ حکومت سال کے آخر تک اکیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے گی۔

پانی وبجلی کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو منگل کو اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نظام کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے تعاون سے نئے گرڈ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور ترسیلی لائنیں بچھائی گئی ہیں۔


وزیر مملکت نے کہا کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کو بجلی کی چوری کے باعث ہرماہ ایک ارب پندرہ کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔  انہوں نے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔