وفاقی وزیر نے علمائے کرام سے کہاکہ وہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں۔

حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے:سردار یوسف
25 اگست 2015 (18:51)
0

وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی ، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے منگل کو پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔  وفاقی وزیر نے علمائے کرام سے کہاکہ وہ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں۔


متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود پراگلے سال دسمبر تک ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے جائیںگے۔  کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت سے مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایاگیا۔


اعلامیے میں کہاگیا کہ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑناچاہیے بلکہ اس کی بنیادی وجوہات کو ختم کرناچاہیے۔