حکومتی ٹیم اورایم کیوایم کے وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور
25 اگست 2015 (18:46)
0

وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید کی قیادت میں حکومتی ٹیم اورایم کیوایم کے وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔  مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایم کیوایم کے رہنمائوں نے کہاکہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اوربات چیت کا دوسرا دور بھی آج ہوگا۔  تاہم انہوں نے کہاکہ معاملات وزیراعظم کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر طے پا جائیںگے۔