انہوں نے یہ یقین دہانی آج بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کرائی۔

ایگزم بنک کے صدر کی چین پاکستان منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی
25 اگست 2015 (15:32)
0

چین کے ایگزم بنک کے صدر نے چین پاکستان منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے یہ یقین دہانی آج بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کرائی۔

فریقین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کو وسائل کی فراہمی پر اتفاق کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ چین کی طرف سے پاکستان میں شروع کئے گئے منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔


انہوںنے کہا کہ منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔