اس موقع پر بری فوج کے سربراہ کو سینٹر کی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا کراچی میں آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورہ
25 اگست 2015 (15:36)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج صبح ملیر کینٹ کراچی میں آرمی ائر ڈیفنس سینٹر کا دورہ کیا اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر بری فوج کے سربراہ کو سینٹر کی تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


بری فوج کے سربراہ نے ایجوٹینٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ کی آرمی ائرڈیفنس کے کرنل کمانڈنٹ کے طور پر تعیناتی کے لئے بیجز لگائے۔بری فوج کے سربراہ نے گیریژن کے افسروں اور جوانوں سے بھی خطاب کیا ۔ وہ آج کورہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔