صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ پروگرام کیلئے نو ارب دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کا پہلا مرحلہ موجودہ سال دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا صحت کے قومی بیمہ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ
25 اگست 2015 (11:26)
0

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے صحت کے قومی بیمہ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ پروگرام کیلئے نو ارب دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس کا پہلا مرحلہ موجودہ سال دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔


سکیم کے تحت غریب اور پسماندہ خاندانوں کو بیمہ صحت کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی جس سے ان خاندانوں کو کسی مالی مشکلات کے بغیر علاج معالجے کی سہولت میسر ہوسکے گی۔
وزیراعظم کو بتایاگیا کہ پہلے مرحلے میں اس پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں کے بیس اضلاع پر محیط ہوگا جو بتدریج ملک کے دوسرے حصوں میں پھیلایا جائے گا۔


وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیمہ صحت کا جدید اور معیاری نظام تیار کیا جائے جس کے تحت معاشرے کے غریب اورپسماندہ افراد کو مالی مشکلات کے بغیر علاج معالجے کی سہولت فراہم ہوسکے۔