ڈاکٹروں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء کو چہل قدمی بھی کرائی ۔

رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے :ترجمان ہسپتال
25 اگست 2015 (14:56)
0

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل کی صحت بہتر ہوئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔یہ بات لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی کے ترجمان انجم رضوی نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چہل قدمی کرائی تاہم انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ سے وارڈ میں منتقل کرنے کا کوئی وقت نہیں بتایا۔