گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ علاقے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کی تیاریاں کریں۔

حکومت الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکن امداد فراہم کرے گی:حفیظ الرحمان
25 اگست 2015 (11:40)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکن امداد فراہم کرے گی۔گلگت میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سید طاہر علی شاہ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ علاقے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد کی تیاریاں کریں۔