آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ریلی کی قیادت کی۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ریلی کی قیادت کی۔

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی،مظفرآباد میں احتجاجی ریلی
25 اگست 2015 (17:58)
0

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف منگل کو مظفرآباد میں ریلی نکالی گئی۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ریلی کی قیادت کی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور بڑی تعداد میں عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی طرف مارچ کیا اور وہاں ایک یادداشت پیش کی۔
یادداشت میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔