آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی طرف مارچ کیا اور وہاں ایک یادداشت پیش کی۔

ایل اوسی پربھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف مظفرآباد میں ریلی
25 اگست 2015 (13:21)
0

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف آج مظفرآباد میں ریلی نکالی گئی۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ریلی کی قیادت کی۔


آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان اور بڑی تعداد میں عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی طرف مارچ کیا اور وہاں ایک یادداشت پیش کی۔


یادداشت میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔