وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ شہید شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث مجرموں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

حکومت دہشتگردی کے خلاف اپنی بھرپور کارروائی جاری رکھے گی:ثناء اللہ
25 اگست 2015 (18:31)
0

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد حکومت کی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث مجرموں کی شناخت کرلی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے قریب پہنچ گئے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مسئلے سے کامیابی سے نمٹنے کیلئے عوام اور ذرائع ابلاغ کا سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔  رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ذرائع ابلاغ اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔