file photo

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں گیس کی فراہمی کا معاملہ اٹھائیں گے: مراد
25 اپریل 2017 (19:55)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے میں گیس کی پیداوار والے گیارہ اضلاع کے دیہات کو گیس فراہمی کا معاملہ اٹھائیں گے ۔
منگل کو کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو جنگلات کے بارے میں قومی پالیسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس پر عملدرآمد کیلئے فنڈز درکار ہیں۔