File photo

سید علی گیلانی کا گرفتار حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ
25 اپریل 2017 (12:24)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے غیرقانونی طور پر گرفتار حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سرینگرمیں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو سیاسی حقوق دینے سے انکار اور ان کے خلاف کارروائیاں مقبوضہ وادی میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کا دانستہ اقدام ہیں۔
ادھر ، بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو جنہیں بارہ مولا کی عدالت نے رہا کر دیا تھا کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔