file photo

موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
25 اپریل 2017 (08:12)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا، تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

منگل کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباداورپشاور سولہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بائیس
کراچی پچیس
کوئٹہ اورمظفر آباد گیارہ
گلگت نو اور
مری بارہ ڈگری سینٹی گریڈ