file photo

سیاسی جماعتیں آئینی اداروں کو سیاست میں الجھانے سے گریز کریں:مریم
25 اپریل 2017 (08:10)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سیاسی جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ آئینی اداروں کو سیاست میں الجھانے سے گریز کریں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں اپنی خواہشات کے برعکس فیصلے کے پس منظر میں حزب اختلاف کے بیانات پر چیف جسٹس کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران عمران خان کو یہ کہنا پڑا کہ اختلافی نوٹ دنیا میں معمول کی بات ہے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کوبدنام کرنے کی مہم اوراس بارے میں ابہام پیدا کرنے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو اپنا ردعمل ظاہر کرنا پڑا۔