وزیر علیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی خریداری کے 377 مراکز قائم کئے گئے ہیں جو آج سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کردیںگے۔

پنجاب حکومت اس سال 40 لاکھ ٹن گندم خریدے گی
25 اپریل 2016 (14:04)
0

پنجاب حکومت اس سال ایک سو تیس ارب روپے مالیت کی 40 لاکھ ٹن گندم خریدے گی۔وزیر علیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہ بات آج بہاولپور میں گندم کی کٹائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں گندم کی خریداری کے 377 مراکز قائم کئے ہیں جو آج سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کردیںگے۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کے تحت یوریا کھاد کے تھیلے کی قیمت پانچ سو روپے تک کم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت 2018تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے بہاولپور کے صحرا میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
انہوں نے بہاولپور حاصل پور روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔