ان اداروں میں ترقی کیلئےسائنس وٹیکنالوجی کےبارے میں کمیشن اورغیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں کمیٹی شامل ہیں ۔

پاکستان2018 تک اقوام متحدہ کے اہم اداروں کیلئے منتخب
25 اپریل 2014 (21:33)
0

پاکستان کو دوہزار اٹھارہ تک کیلئے اقوام متحدہ کے اہم اداروں کیلئے منتخب کرلیاگیا ہے ۔ان اداروں میں ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں کمیشن اور غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں کمیٹی شامل ہیں۔

 

اقوام متحدہ کے اہم اداروں کے انتخاب سے پاکستان اپنے قومی مفادات کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ملکوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرسکے گا۔