وفد نے بیجنگ میں پبلک ٹرانسپورٹیشن کے نظام کا مشاہدہ کرنے کیلئے میٹرو اورنج لائن کا بھی دورہ کیا۔

پاکستان اور چین پارٹیوں کی سطح پرتعلقات مزید مستحکم کرنے پر متفق
25 اپریل 2014 (19:36)
0

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ایک پارلیمانی وفد نے بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے نائب وزیر چینFENGXIANG سے ملاقات کی ہے ۔CHEN FENGXIANG نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان طویل المدتی باضابطہ اور ادارہ جاتی پارٹی تعلقات قائم کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔

دونوں فریقوں نے پارٹی کی سطح پر پارٹیوں کے درمیان تعلقات اور تبادلوں کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔

بعد میں بیجنگ میں حمزہ شہباز شریف نے سفیر مسعود خالد کی جانب سے دیئے گئے ایک ظہرانے میں کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں میں سیاسی جماعتوں کی تشکیل اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملی ہے ۔وفد نے بیجنگ میں پبلک ٹرانسپورٹیشن کے نظام کا مشاہدہ کرنے کیلئے میٹرو اورنج لائن کا بھی دورہ کیا۔