صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دوسری سیاسی شخصیات نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے

کراچی:بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق30زخمی
25 اپریل 2014 (19:40)
0

آج (جمعہ)سہ پہر کراچی میں ایک مسجد کے باہر ایک بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے ۔
صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل اقبال محمود نے کہا کہ دھماکے میں دس کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک رکشے میں بم نصب کیاگیا تھا۔

صدر ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دوسری سیاسی شخصیات نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔