Thursday, 18 April 2024, 02:01:26 pm
ہفتہ سے پیر تک خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری
December 25, 2020

خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کل (ہفتہ) سے پیر تک صوبے میں شدید بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کیا ہے جس میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس عرصے کے دوران سیاحوں کو بھی پہاڑی علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.