پاکستان سٹاک مارکیٹ نے آج ایک اور سنگ میل عبور کر لیا اور ٹریڈنگ کے دوران 99 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 ۔ انڈیکس 1450 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 2 سو 50 پوائنٹس سے زائد ہو گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کاروباری برادری کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔