Saturday, 14 December 2024, 05:56:22 pm
 
غزہ اسرائیلی حملوں میں کم سے کم پینتیس فلسطینی شہید
November 25, 2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم سے کم پینتیس فلسطینی شہید اور چورانوے زخمی ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک چوالیس ہزار دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ادھر وسطی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد انتیس تک پہنچ گئی ہے جہاں امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی امداد کیلئے ملبے کو اٹھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔