Thursday, 18 April 2024, 09:13:27 am
مشہور نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے
November 25, 2022

مشہور نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کرگئے۔

انہوں نے مشہور ڈرامہ ففٹی ففٹی سے شہرت پائی۔اسماعیل تارا کوشدید علالت کی وجہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھاجہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی موت وجہ گردوں کا عارضہ بنی۔اداکار کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد شہید ملت روڈ کراچی پر ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار اسماعیل تارا کی وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔غمزدہ خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم اسماعیل تارا کا مزاحیہ اداکاری میں ایک منفرد مقام تھا اور انہوں نے اِسے ملک میں فن کی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا ان کی اداکاری نے ٹی وی اور فلم کے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل تارا کی بالخصوص ٹی وی پروگرام ففٹی ففٹی میں اداکاری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

دریں اثناء اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اسماعیل تارا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.