Tuesday, 16 April 2024, 11:40:33 pm
سویڈن کی وزیراعظم منتخب ہونے کے چندگھنٹوں بعدمستعفی
November 25, 2021

سویڈن کی وزیراعظمMAGDALENA ANDERSON نے منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے استعفیٰ اپنی اتحادی جماعت گرین پارٹی کی جانب سے بجٹ پلان پر دو جماعتی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد دیا۔

ایک بیان میں ملک کی پہلی خاتون سوشل ڈیمو کریٹک وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ یک جماعتی حکومت کی وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ و ہ اس حکومت کی قیادت نہیں کریں گی جس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھے ہوں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.