Friday, 29 March 2024, 04:11:50 am
وزیر داخلہ کاپولیس اورعوام کےدرمیان بہتر رابطوں پرزور
November 25, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے امن و امان کی صورتحال سےموثر طورپر نمٹنے کےلئے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت پرزورد یا ہے۔

 آج اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس افسروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھارہی ہے اور جوانوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے۔

 وزیر داخلہ نے کہاکہ محکمہ پولیس کےلئے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمن ملک میں منفی سرگرمیوں کےلئے کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔

تاہم انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ پولیس عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے کسی قربانی سے ذریغ نہیں کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.