Wednesday, 08 December 2021, 07:49:07 am
عالمی برادری غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے:پاکستان
November 25, 2021

پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی ، جعلی مقابلوں اور محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں بھارتی قابض فوج نے پینتیس بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

 عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے روا ں سال ستمبر میں ایک جامع دستاویز پیش کی گئی تھی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ  جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے انسانیت کے خلاف جرائم اور انسانی حقوق کی منظم اور صریحاً خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے گئے تھے۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی دلیل غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دھند لا نہیں سکتی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے جذبے کو دبا نہیں سکتا جو اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کےلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں دیا گیا ہے۔

 ترجمان نے عالمی  برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.