Thursday, 25 April 2024, 12:41:50 pm
پاکستان کا افغانستان میں افغان صدر کےپاکستانی قیدیوں کی رہائی کےحکمنامےکاخیرمقدم
November 25, 2020

پاکستان نے افغانستان میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لئے افغان صدراشرف غنی کے حکمنامے کاخیرمقدم کیاہے۔یہ قیدی اپنی قیدکی مدت پوری کرچکے تھے تاہم جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں قیدتھے یاان کی سزا کی مدت ایک ماہ سے کم رہ گئی تھی۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اس انسانی جذبہ کو سراہتاہے جس سے ان افراداوران کے اہلخانہ کوریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان باہمی روابط جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرتاہے جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو سہولت اورفائدہ پہنچے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.