مذہبی ہم آہنگی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
آج (بدھ) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلوں پر پاکستان کا واضح موقف ہے کہ انہیں کشمیری اور فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔