Wednesday, 24 April 2024, 05:48:04 am
وزیراعظم کی قوم سے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل
November 25, 2020

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کرونا واہرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔آج (بدھ) شام لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر مکمل اختیار نہ کی گئیں تو ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ معیشت پر بھی دباؤ پڑے گا۔وزیراعظم نے عوام پر زور دیا کہ لازمی ماسک پہنیں جو اس وبا سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کارخانے اور کاروبار بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو غربت و افلاس سے بچایا جا سکے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنی ریلیاں ملتوی کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف سمیت کسی کو عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو جلسوں کی وجہ سے این آر او نہیں دینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.