Thursday, 25 April 2024, 03:32:48 pm
ملک میں گیس کی کوئی قلت نہیں ہوگی:ندیم بابر
November 25, 2020

پیٹرولیم ڈویژن کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی کوئی قلت نہیں ہو گی کیونکہ حکومت اس سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (بدھ) اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات سید شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ندیم بابر نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینلز پوری استعداد کے مطابق چلائے جا رہے ہیں جبکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے تقریباً تیرہ سو کیوبک فٹ ایل این جی کی درآمد کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نجی شعبے کو ملک میں ایل این جی ٹرمینلز تعمیر کرنے کی بھی اجازت دی ہے اور اس سلسلے میں دوکمپنیوں نے آمادگی ظاہر کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ نارتھ ساؤتھ پائپ لائن پر مارچ میں کام شروع ہو گا۔اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں گیس کے ضیاع اور گردشی قرضے کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.