Friday, 19 April 2024, 11:35:09 pm
حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو عالمی رہنمائوں نے سراہاہے:عثمان ڈار
November 25, 2020

نوجوانوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعثمان ڈارنے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو عالمی رہنمائوں نے سراہاہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک بھر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے دوہرے معیارپرتنقیدکرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاکہ کوروناوباء کی حالیہ لہرکے باوجوداپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جلسوں سے عام آدمی کی زندگی کے لئے خطرات پیدا کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے عوام کے تحفظ کے لئے عوامی اجتماعات پرپابندی لگائی ہے او ر کسی کو عوام کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عثمان ڈارنے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمائوں پرزوردیاکہ وہ عوامی اجتماعات کے بجائے سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.