Wednesday, 24 April 2024, 06:46:15 pm

مزید خبریں

 
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 31سال میں 2ہزار342 خواتین سمیت 95ہزار723 شہری شہید
November 25, 2020

غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 31سال میں اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران 2ہزار342 خواتین سمیت 95ہزار723 شہریوں کو شہید کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے اس دوران 11ہزار224 خواتین کی بے حرمتی کی۔ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی سمیت آدھے درجن سے زیادہ خواتین گزشتہ چار سال سے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔ ادھر سرینگر میں مسلم خواتین مرکز کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری خواتین کو جنسی اورجسمانی طورپر ہراساں کیے جانے کے واقعات پر بھارت کے خلا ف کارروائی کرے۔جموں وکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب وانی نے جموں سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ آر ایس ایس اور دیگر ہندتوا تنظیموں کے مسلم دشمن اقدامات سے لگ رہا ہے کہ وہ اس خطے میں 1947کی طرح مسلمانوں کی نسل کشی کا عمل دوہرانا چاہتی ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے اسلام آبادمیں نیشنل پریس کلب کے باہرمظاہرے کے دوران اور کشمیرانسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات رکوائے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.