Friday, 19 April 2024, 07:13:10 pm
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوپاکستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش
November 25, 2020

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کئے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔منیراکرم نے اقوام متحدہ کے سربراہ کوآگاہ کیاکہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد حملے کرانے میں ملوث ہے اوران سے مطالبہ کیاکہ وہ اس صورتحال کانوٹس لیں۔بعدمیں ایک آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منیراکرم نے کہاکہ بھارت پاکستان اورخطے میں دہشت گردی کی سرپرستی میںملوث ہے اورپاکستان کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچارکرناچاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی تحقیقات کررہی ہے جواقوام متحدہ کے منشور اورعالمی قوانین کے صریحاً منافی ہے۔منیراکرم نے کہاکہ بھارتی دہشت گردی کے شواہداقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے دوسرے رکن ممالک کو بھی دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پرجنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت سے اپنی حفاظت کاحق محفوظ رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کی ترقی میں بنیادی کرداراداکرنے کے حامل چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بھی سبوتاژ کرنے میں ملوث ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.