Wednesday, 12 December 2018, 11:14:47 am
وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی، گورنر
November 25, 2018

گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔

ریڈیو پاکستان کے سکردو کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کے فروغ کی وسیع گنجائش ہے۔

گلگت بلتستان کے گورنر نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔