Wednesday, 12 December 2018, 11:12:41 am
نوجوانوں کی دوسری سات روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل سے لاہور میں شروع
November 25, 2018

   نوجوانوں کی دوسری سات روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل لاہور میں شروع ہوگی۔

 کانفرنس کا موضوع ہے امن و ثقافت اور معاشرے۔

 کانفرنس میں دنیا بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے ، کانفرنس سے غیرملکی مندوبین کو پاکستان کےبارے میں آگاہی کا موقع بھی ملے گا۔

 اس کانفرنس کا مقصد پالیسی سازوں، نوجوانوں اور دوسرے متعلقہ شراکت کاروں کو  فیصلہ سازی میں نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کےلئے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔