Wednesday, 12 December 2018, 10:07:07 am
کرتارپور راہداری کھولنے سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا،تجزیہ کار
November 26, 2018

تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ کرتارپور راہداری کھولنانئی دہلی اوراسلام آباد کے درمیان فاصلے کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی سنجیدگی کامظہرہے۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرتارپور راہداری کھولنے سے خطے اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ پیغام ملاہے کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی بحالی کیلئے تیار ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے ہمیشہ سکھ یاتریوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کودانشمندانہ رویے کااظہار کرناچاہیے اورپاکستان کے منفی تشخص کے حوالے سے پروپیگنڈا بند کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ کرتاپور راہداری کھلنے سے پاکستان اوربھارت کے درمیان بہتر تعلقات کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔تجزیہ کاروں میں ڈاکٹر محمد خان، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان، ڈاکٹر اے زیڈ ہلالی ، پروفیسر غلام مصطفی خان اور ڈاکٹر عبدالواجد شامل تھے۔