Thursday, 28 March 2024, 03:03:31 pm
دفتر خارجہ میں چیریٹی بازار کااہتمام
November 25, 2018

 فائل فوٹو

پاکستان کے دفتر خارجہ کی خواتین تنظیم کے زیر اہتمام دفتر خارجہ اسلام آباد میں آج چیریٹی بازار کااہتمام کیا گیا۔

 خاتون اول محترمہ ثمینہ عارف علوی نے بازار کا افتتاح کیا۔

 سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل، سفیروں، سفارتکاروں اور دوسر ے ممالک کی ممتاز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

 بازار میں پاکستان سمیت 22 سے زائد ممالک کے ثقافتی ملبوسات ، کھانوں اور جغرافیائی اور تاریخی روایات کے مظہر سٹال لگائے گئے تھے۔

اس موقع پر شرکا کی تفریح کے لئے ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام بھی ہوئے۔

 حاضرین نے فلسطینی بچوں کی طرف سے جدوجہد آزادی کے حوالے سے پیش کئے گئے ٹیبلو کو بہت پسند کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.