Sunday, 10 November 2024, 07:29:27 pm
 
حکومت آئی ٹی ، مواصلات شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کررہی ہے،شزہ فاطمہ
October 25, 2024

آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشنزکی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے آئی ٹی اور مواصلات کے شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر EMMA FAN سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی مکمل طور پر معاونت کررہی ہے اور پاکستان کی آئی ٹی

برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے اور طرز حکومت' معیشت اور معاشرہ میں جدت آرہی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں ڈیجٹائزیشن کے عمل میں اہم کردا ر ہے۔