Thursday, 25 April 2024, 02:38:45 am
پنجاب بھر میں آج سے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کی سب سے بڑی مہم کا آغاز
October 25, 2021

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کی سب سے بڑی خصوصی مہم RED آج شروع ہوگئی۔ مہم کا مقصد پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر ویکسین لگا کر ویکسی نیشن کا دائرہ بڑھانا ہے۔ وزیراعلی نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبے بھر میں ویکسین لگانے کے چودہ ہزار نئے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران بارہ ہزار سے زائد ٹیمیں ویکسین لگانے کیلئے ہرگاوں میں جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کے ذریعے ہی کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.