وزیراعظم عمران خان نے صدارتی انتخابات میں شاندار فتح پر ازبکستان کے صدر SHAVKAT مرزیوف کو مبارک باد دی ہے۔
آج(پیر)ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برادر ملک ازبکستان کے عوام نے اپنی قابل قیادت پر دوبارہ اعتماد کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعمیری روابط کے منتظر ہیں۔