Friday, 19 April 2024, 07:26:19 am
وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پراہمیت دینے پرزور
October 25, 2021

ماحولیات کے بارے میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے جان کیری نے مشرق وسطی سرسبز اقدام کے سربراہ اجلاس کے موقع پر آج (پیر) ریاض میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کی ترجیحی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے زندگی کو لاحق اس خطرے کے خلاف ملکی اور عالمی سطح پر اہمیت دینے کی ضرورت پرزوردیا ۔وزیراعظم نے دس ارب سونامی ٹری منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قدرتی طریقوں پرمبنی حل کے پاکستان کے تجربے کو اجاگر کیا ۔موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے بارے میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے حال ہی میں ہونے والے یوایس پاکستان CLIMATE اینڈ اینوائرئمنٹ ورکنگ گروپ کے افتتاحی اجلاس کے بارے میں اطمینان کااظہارکیا ۔عمران خان نے زوردیا کہ پاکستان اورامریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لڑائی میں باہمی طورپر زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے خیالات ، ماہرین اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے ۔وزیراعظم نے نمائندے خصوصی پر زوردیا کہ وہ پاکستان اورترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی اثرات میں کمی ان سے نمٹنے کیلئے وسائل اورٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے یوایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے ذریعے دوطرفہ روابط میں اضافے کے مزید امکانات تلاش کریں۔نمائندہ خصوصی جان کیری نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جنھیں موسمیات اورماحولیات سمیت باہمی ہم آہنگی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنایاجاناچاہیے ۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کیئے گئے مختلف اقدامات کوسراہا ۔فریقین نے اس سلسلے میں تعاون کے موثر لائحہ عمل کی تیاری میں آئندہ اقدامات کے تعین کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.