Friday, 19 April 2024, 07:11:51 pm
حریت فورم کا مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے نوجوان کے قتل کی شدید مذمت
October 25, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس ، میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اور دیگر حریت تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک بے گناہ محنت کش اور ایک نوجوان کی حراست کے دوران وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیری محنت کش شاہد احمد اور غیر قانونی طورپرنظربندایک نوجوان ضیاء مصطفی کو مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے کیلئے بہیمانہ طورپرقتل کیاگیا۔ترجمان نے ضیا مصطفی کے قتل کو ماورائے عدالت اور انسانیت کے خلاف گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کشمیر میں قتل عام کی تمام وحشیانہ کارروائیوں کی تحقیقات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور جنگی جرائم کے بین الاقوامی ٹربیونل سے کرانے کا مطالبہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس، میر واعظ فورم اور دیگر حریت تنظیموں نے کشمیری عوام سے 27اکتوبر بروز بدھ کو مکمل ہڑتال کرنے کے اپنی اپیل دہرائی ہے تاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایاجاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.