Thursday, 25 April 2024, 04:23:32 am
بھارتیوں سے پاکستان کی فتح ہضم نہ ہوئی،مختلف کالجوں میں ہندو توا دہشتگردوں کا کشمیری طالبعلموں پروحشیانہ تشدد
October 25, 2021

فائل فوٹو

پاکستان کی بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے میچ میں فتح کے بعد بھارتی پنجاب کے مختلف کالجوں میں ہندتوا دہشت گردوں کی جانب سے کشمیری طالب علموں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اترپردیش اور بہار میں ہندتوا دہشت گرد بھارتی پنجاب کے علاقے سنگرور میں بھائی گرو داس انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہاسٹلوں میں گھس گئے اور کشمیری طلبہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر Khuehami نے صحافیوں کو بتایا کہ میچ میں بھارت کو شکست کے بعد انہیں پنجاب کے مختلف کالجوں میں زیرتعلیم کشمیری طالب علموں کی پریشان کن کالیں موصول ہوئی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.