Friday, 29 March 2024, 07:31:30 am
میر واعظ کا27اکتوبر کو یوم سیاہ یوم قبضہ کے طور پر منانے کا اعلان
October 25, 2020

File photo

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے کہا ہے کہ ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ یوم قبضہ کے طور پر منایا جائے گا۔ سری نگر سے جاری ایک بیان میں حریت فورم نے کہا کہ ستائیس اکتوبر وہ دن ہے جب بھارتی فوج نے برصغیر کی تقسیم کے منصوبے اور کشمیریوں کی امنگوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا ۔ حریت فورم نے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.