Thursday, 25 April 2024, 12:25:18 pm
کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،گورنر
October 25, 2020

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا اور اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں گورنر ہائوس میں ''کورونا وال'' کے افتتاح کے بعد بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس دیوار کی تعمیر کا مقصد کورونا کے خلاف جنگ کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے معاشرے کے ان تمام طبقات کو سراہا جنہوں نے کورونا وبا کے دوران اہم کردار ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.